والد میرے سیاست میں آنے پر ہچکچاتے تھے، آج یقین ہے وہ مجھ پر فخر کریں گے:مریم نواز

والد میرے سیاست میں آنے پر ہچکچاتے تھے، آج یقین ہے وہ مجھ پر فخر کریں گے:مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکا سے ملاقات کے دوران اپنے والد نواز شریف کے حوالے سے جذباتی بیان دیا۔

ملاقات کے دوران اہم نکات:
مریم نواز نے سیلاب میں پاکستان نیوی کے معاونت اور ریسکیو ریلیف آپریشن کو سراہا اور ان کا خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کو مواقع، اعتماد اور حوصلہ دیں، وہ آگے بڑھیں گی اور ترقی کریں گی۔خواتین کے لیے پنجاب کو محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ماضی کی روایات کی نفی کرتے ہوئے نئی اپروچ اور نئے آئیڈیاز کو فروغ دے رہی ہیں۔اپنی سیاستی جدوجہد کے حوالے سے بتایا کہ بھائیوں سے زیادہ کام کرنا پڑا تاکہ خود کو ثابت کر سکیں۔
والد کے حوالے سے جذبات:
مریم نواز نے کہا:"جب میں سیاست میں آئی تو والد ہچکچاہٹ کا شکار تھے، لیکن آہستہ آہستہ میں نے سیاسی امور کو سمجھنا شروع کیا اور آج مجھے یقین ہے کہ والد نواز شریف مجھ پر فخر محسوس کرتے ہوں گے۔"انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ووٹ خدمت اور کام پر دیں، قوم کو تقسیم کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں۔