ہم ریاست اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں‘امن کیلئے تعاون جاری رہے گا:جرگہ میں فیصلے
پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا میں اورکزئی کے علاقے حسن زودرہ میں مشتی قبیلے کے عوام نے خوارج کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان کردیا۔تفصیل کے مطابق مشتی قبیلے کے عمائدین اور عوام کی جانب سے خوارج کے ظلم و جبر اور بھتہ خوری کے خلاف ایک اہم جرگہ منعقد کیا گیا۔جرگے سے قبل خوارج کے کارندے مبینہ طور پر بھتہ وصول کرنے آئے تھے، تاہم قبیلے کے عوامی ردعمل کے باعث وہ فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔جرگے کا مقصد عوام کو خوارج کے مظالم کے خلاف متحد کرنا اور امن کے قیام کے لئے مشترکہ حکمت عملی طے کرنا تھا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے کہا کہ خوارج کو معصوم عوام سے بھتہ وصول کرنے نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا ہم ریاست اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں اور علاقے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے