ڈکی بھائی کی اہلیہ کی شکایت، ایف آئی اے ڈائریکٹر سمیت چار اہلکارگرفتار

 بعض افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیاان کے خلاف غیرقانونی کارروائیاں کیں
لاہور (آئی  این پی )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی محکمے کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاریوں کا آغاز کر دیا   ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سرفراز چوہدری سمیت چار ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ایف آئی اے انسدادِ بدعنوانی سرکل لاہور میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ ادارے کے بعض افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ان کے خلاف غیرقانونی کارروائیاں کیں اور نجی نوعیت کی معلومات کو غلط طریقے سے استعمال کیا