سکلز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نااہلی سے پرائیویٹ ادارے رل گئے

لاہور(خصوصی رپورٹ)سکلز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نااہلی کے باعث پرائیویٹ ادارے رل گئے ، آن لائن ر جسٹریشن کا آغاز مارچ میں ہوا تھا،چھ ماہ گزرنے کے باوجودسینکڑوں اداروں کو رجسٹریشن نہ ملی ،ایک ہزار سے زائد ادارے رجسٹریشن کیلئے خوار ہونیپر مجبور ہیں،کلاسز شروع ہو ئے ایک مہینہ ہو گیا لیکن ادارہ رجسٹر نہ ہو سکی،پرائیویٹ اداروں کی وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔