کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

 اب تک 4 لاکھ 9 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے جا چکے
 لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک پولیس پنجاب نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہیڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ کم عمر ڈرائیونگ کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ سال کی نسبت 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب تک 4 لاکھ 9 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ صرف لاہور میں ہی 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کو چالان کیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران کم عمر ڈرائیورز کے موٹرسائیکلز بھی بند کیے جا رہے ہیں۔18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کے والدین سے بیانِ حلفی لیا جا رہا ہے کہ ان کے بچے دوبارہ ڈرائیونگ نہیں کریں گے، بصورت دیگر خلاف ورزی پر والدین کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا سنگین جرم ہے، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کو تاریک نہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سکولز اور کالجز کے باہر بھی کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔انہوں نے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے بااثر افراد سے اپیل کی کہ وہ کم عمر ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔ "سختی کا مقصد بچوں کے روشن مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے