پرکشش نمبروں کی نیلامی کیلئے رجسٹریشن کی30مارچ آخری تاریخ

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر ماہ مارچ کیلئے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کی رجسٹریشن جاری ہے۔ شہری 30 مارچ تک اپنی پسند کے نمبر کے حصول کیلئے آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل، موٹر کار اور کمرشل گاڑیوں کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے اور بولی جیتنے والوں کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔ پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کے مطابق ڈیجیٹل نظام نے روایتی نیلامی کے طریقہ کار کو جدید اور سہل بنا دیا ہے جس سے عوام کو واضح اور قابل اعتماد آن لائن سہولت میسر آئی ہے۔