وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی صحافی کو دو ٹوک جواب

وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی صحافی کو دو ٹوک جواب

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی لابی میں بھارتی خاتون صحافی کے سوال پر دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہا ہے۔

بعدازاں جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے جنرل مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دشمن غرور کے ساتھ آیا مگر ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ جیت لی ہے، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔