یوکرینی صدر غیرذمہ دارانہ دھمکیاں دے رہے ہیں:روس

 صدر ٹرمپ نے روسی اہداف پر حملوں کی اجازت دے دی ہے :صدرزیلنسکی کا دعویٰ
ماسکو ( آن لائن) روس نے یوکرینی صدر  ولادیمیر زیلنسکی کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے  غیرذمہ دارانہ دھمکیاں قرار دیا ہے۔امریکی میڈیا ادارے *ایکسیوس* کو دیے گئے انٹرویو میں زیلنسکی نے کہا تھا کہ روسی حکام کو چاہیے کہ وہ کریملن کے قریب اپنے بم شیلٹرز چیک کر لیں کیونکہ اگر جنگ بند نہ کی گئی تو انہیں ان کی ضرورت پڑے گی۔روس کے صدارتی ترجماندیمتری پیسکوف** نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیلنسکی کے یہ بیانات ان کی "مایوسی" کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان کے مطابق، "زیلنسکی بائیں دائیں دھمکیاں دے رہے ہیں، جو کہ غیرذمہ دارانہ رویہ ہے۔