ہڑتال ،غیرذمہ دارانہ رویہ ،مریض کے لواحقین کیساتھ بدتمیزی پر 2ڈاکٹرنوکری سے برطرف

لاہور (آن لائن) محکمہ صحت نے ہڑتال امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے ،غیرذمہ دارانہ رویہ اور مریض کے لواحقین کے ساتھ بدتمیزی پر 2ڈاکٹروں کو نوکری سے برطرف کردیا، ڈاکٹروں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایڈہاک ڈاکٹر محمد راشد علی کوغیر ذمہ دارانہ رویہ اپنانے اور مریض کے لواحقین سے بدتمیزی کرنے پر برطرف کیا۔دوسرے ڈاکٹرپوسٹ گریجویاٹ ٹرینی محمد فائق کو ہڑتال کرنے اور امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنے پرملازمت سے برطرف کیا گیا ،برطرف ہونیوالے دونوں ڈاکٹرسروسز ہسپتال میں تعینات تھے۔