سڈنی (آئی این پی )آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے آکلینڈ آنے والی ایک پرواز میں کارگو ہولڈ میں ممکنہ آگ کی اطلاع پر پائلٹ نے مے ڈے کال دی اور ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایئر لائن حکام نے بتایا ہے کہ طیارے میں 156 مسافر سوار تھے، تاہم خوش قسمتی سے جہاز نے آکلینڈ ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کرلی۔