حیدر آباد،بھارت(آئی این پی )کویت سے بھارت کے شہر حیدرآباد کی پرواز میں بم کی چھوٹی اطلاع پر طیار ے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کویت سے بھارتی شہر حیدرآباد کے لیے پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ہے۔بم کی اطلاع پر پرواز کو حیدرآباد کے بجائے ممبئی ایئر پورٹ پر اتارا گیا تھا۔