لندن (آئی این پی)برطانوی کنگسٹن کرائون کورٹ نے 17 ملین پائونڈز کی منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو سزا سنا دی۔قانون نافذ کرنے والے خصوصی افسران کی وسیع تحقیقات کے بعد 4 افراد کے ایک گروپ کو تقریبا 500 کلو گرام کوکین کی درآمد اور تقسیم کے جرم میں سزا دی گئی ہے۔قانون نافذ کرنے والے افسران کے مطابق منشیات فروش گروہ نیدرلینڈز سے کوکین درآمد کر کے لندن بھر میں تقسیم کرتا تھا، جسے ایک فعال آپریشن کے دوران پکڑا گیا