شدت پسند مودی حکومت میں ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل و غارت کا بازار گرم

نئی دہلی(آئی این پی )شدت پسند مودی حکومت کے دور میں ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل و غارت کا بازار گرم ہوگیا، حالیہ ہندو مسلم فسادات نے بھارت میں مذہبی رواداری اور جمہوریت کے دعوں کو بے نقاب کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانپور سے شروع ہونے والے مذہبی تنازع نے 4 ستمبر کو بڑے فسادات کی شکل اختیار کر لی جسے مبصرین نے "گجرات ٹو" قرار دیا ہے، یہ آگ تیزی سے دیگر ریاستوں میں بھی پھیل گئی۔