مودی حکومت خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے میں مصروف

بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کو بھارتی وزارتِ دفاع کی جانب سے جدید دفاعی نظاموں کے اہم آرڈرز موصول
نئی دہلی (آئی این پی)جنگی جنون مودی سرکار کے سر چڑھ گیا، جہاں بی جے پی کی کٹھ پتلی حکومت ایک مرتبہ پھر خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی تیاری میں مصروف  ہے۔بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کو بھارتی وزارتِ دفاع کی جانب سے جدید دفاعی نظاموں کے اہم آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔ سمندری جارحیت کے لیے  جدید مواصلاتی اور میری ٹائم نظام کا حصول مودی سرکار کی منظم  سازش ہے ۔ جدید ٹارگٹ سسٹمز، جیمرز اور سیکرز بھارت کی جنگی جنوں  کا ثبوت ہیں۔مودی سرکار نام نہاد جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے آپریشن سندور کی بد ترین شکست کا دھبہ نہیں مٹا سکی۔ بھارت کی جانب سے جنگی سامان اور الیکٹرانک آلات کا حصول پاکستان کے خلاف جارحانہ تصادم کی تیاری ہے