پی جے پی کا منی پور میں قتل و غارت کرنے کا منصوبہ

منی پور میں بی جے پی  کے زیرقیادت این ڈی اے کے 27 ایم ایل ایز نے قرارداد منظور کی
امپھال(آئی این پی) بی جے پی کے ایم ایل ایز کی جانب سے کوکی قبائل کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا مطالبہ کردیا گیا۔ایم ایل ایز نے مودی سرکار سے مسلح افواج(خصوصی اختیارات) ایکٹ،اے ایف ایس پی اے کینفاذ پرنظرثانی کرنیکی بھی اپیل کی،منی پور میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے 27 ایم ایل ایز نے قرارداد منظور کی۔قراردادمیں کوکی باشندوں  کو سات دنوں کیاندرغیرقانونی تنظیم قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا،ایم ایل ایز نے منی پور کیکیس کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔