پراجیکٹ سے دسمبر 2027 میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی:حکام کی چیئرمین کو بریفنگ
داسو( آن لائن )چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پاور ہاؤس، مین ڈیم سمیت مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔پراجیکٹ حکام نے چیئرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے **20 مختلف مقامات پر تعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے۔ ریور ڈائیورشن سمیت کئی اہم اہداف حاصل کیے جا چکے ہیں۔حکام نے آگاہ کیا کہ مین ڈیم کے آر سی سی ورکس 2026 کی دوسری سہ ماہی میں شروع ہوں گے، جبکہ پہاڑوں کے اندر زیر تعمیر پاور ہاؤس کی کھدائی کا کام فروری 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اسی طرح، سی پیک معیار کی 20.5 کلومیٹر طویل شاہراہ قراقرم جون 2026 میں ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے دسمبر 2027 میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ چیئرمین واپڈا نے کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے تاکہ سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے ضائع ہونے والے وقت کا ازالہ کیا جا سکے