داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق پیش رفت کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد(آن لائن)داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینے اور مقامی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے کی، جب کہ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام شریک صدر تھے۔ سیکرٹری آبی وسائل بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔کمیٹی وزیرِاعظم کی ہدایت پر 13مئی کو تشکیل دی گئی تھی۔چیئرمین واپڈا نے منصوبے سے متاثرہ کمیونٹی کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔چیئرمین واپڈا نے ان مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔وفاقی وزراء نے وزیرِاعظم کی تین ہفتوں کی ڈیڈ لائن کے اندر تمام زیر التواء معاملات حل کرنے پر زور دیا۔