اسلام آباد(آئی این پی ) واپڈا نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافے کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ 10 اپریل کو سی ڈی ڈبلیو پی نے داسو پراجیکٹ کے دوسرے پی سی ون کا جائزہ لیا۔وضاحتی بیان میں واپڈا نے بتایا کہ یہ نظر ثانی شدہ دوسرا پی سی ون ایک ہزار 737 ارب روپے پر مشتمل ہے، سی ڈی ڈبلیو پی نے یہ پی سی ون ایکنک میں زیر غور لانے کی سفارش کی، پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ کے 85 فیصد پاکستانی روپے کی قدر میں کمی پر مشتمل ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ 2014 میں امریکی ڈالر کی قدر 100 روپے جبکہ 2025 میں 280 روپے ہے، پراجیکٹ کی لاگت کا بقیہ 15 فیصد اضافہ پراجیکٹ کی پیچیدہ نوعیت کی وجہ سے ہے۔