پشاور(آن لائن) خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کے ساتویں کانووکیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے ہماری کوشش ہوگی ایک بہتر اور مضبوط خیبرپختونخوا بنائیں، صوبے میں بہتری لائیں اور عوام کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت سے 13 سالہ کارکردگی کا حساب لیا جانا چاہیے۔ قابض افراد کو جگہیں خالی کرنا ہوں گی اور جن لوگوں نے غیر قانونی تجاوزات قائم کی ہیں، انہیں ختم کرنا ہوگا۔ اس معاملے میں وہ کسی کی سفارش نہیں کریں گے۔