زرعی رقبے سے زیادہ تعمیر شدہ حصے والی جائیداد کا اختیار سماعت سول عدالت کو حاصل ہوگا
لاہور (آئی این پی )پنجاب اسمبلی میں جائیدادکی تقسیم سے متعلق ترمیمی بل 2025 کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔پنجاب پارٹیشن آف امویبل پراپرٹی ترمیمی بل 2025 کی تفصیلات سامنے آگئیں،ترامیم کے تحت زرعی رقبے سے زیادہ تعمیر شدہ حصیوالی جائیداد کا اختیار سماعت سول عدالت کو حاصل ہوگا۔بل کے متن میں کہاگیاکہ زیادہ تعمیرشدہ رقبے والی جائیدادکے مقدمات سول کورٹ سنے گی،زرعی رقبے سے زیادہ تعمیر شدہ حصے والی جائیدادکا فیصلہ سول عدالت کرے گی،ترمیم کے بعد ایسے مقدمات میں صرف سول عدالتوں کواختیارحاصل ہوگا،بل کے تحت ڈگری کی جگہ پریلیمنری ڈگری کا لفظ شامل کیاگیا۔بل کے مطابق پراپرٹی میں شریک مالکان کے اتفاق نہ ہونے پرعدالت ثالث مقررکریگی،شریک مالکان کی رضا مندی نہ ہونے پرعدالت خودجائیداد کی تقسیم کا عمل کرائے گی ،بل سے مخلوط زرعی اور تعمیرشدہ جائیداد کے مقدمات کا ابہام ختم ہوگا۔