سرپلس پول میں جانے والے بیوروکریٹ کو دوسرے محکمے میں مساوی پوسٹ پر تعینات کیا جائے گا
اسلام آباد(آئی این پی)رائٹ سائزنگ سے متاثر ہونے والے بیوروکریٹس کے مستقبل کے لئے حکومت کا اہم فیصلہ کرلیا، سول سرونٹس ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ترمیمی بل کے مطابق اداروں کی رائٹ سائزنگ کے نتیجے میں سرپلس پول میں جانے والے بیوروکریٹ کو دوسرے محکمے میں مساوی پوسٹ پر تعینات کیا جائے گا، مساوی پوسٹ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں نچلی سطح کی پوسٹ پر بھی تعینات کیا جا سکے گا۔بل کے متن میں بتایا گیا کہ نچلی سطح کی پوسٹ پر تعینات ہونے کی صورت میں بیوروکریٹ کو تنخواہ اور مراعات گزشتہ پوسٹ کی ادا کی جائیں گی، ترمیمی بل اداروں کی بندش کی صورت میں سرپلس پول میں جا نے والے افسران کو خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔اسی طرح خصوصی پیکیج سے مطمئن نہ ہونے والا بیوروکریٹ سات دنوں میں مصالحتی کمیٹی کے سامنے پیش کرے گا