ترمیمی بل کے تحت تعمیر شدہ رقبہ زرعی رقبے سے زیادہ ہو تو معاملہ سول کورٹ دیکھے گی
لاہور(آئی این پی )جائیداد تقسیم کرنے کے قانون میں مزید وضاحت کے لئے ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔پنجاب غیر منقولہ جائیداد کی تقسیم (ترمیمی) بل 2025 کے تحت پنجاب غیر منقولہ جائیداد کی تقسیم ایکٹ 2012 میں ترامیم کی تجویز دی گئی، بل رکن اسمبلی امیر محمد خان نے گزشتہ اجلاس میں پیش کیا۔ترمیمی بل کے تحت تعمیر شدہ رقبہ زرعی رقبے سے زیادہ ہو تو معاملہ سول کورٹ دیکھے گی، ایکٹ کی شق 8 میں لفظ حکم نامہ کی جگہ ابتدائی حکم نامہ شامل کرنے کی تجویز دی گئی، شریک مالکان اگر ریفری پر متفق نہ ہوں تو عدالت خود مناسب ریفری مقرر کرے گی۔