مجھے نکالنے کے بعد پی ٹی آئی کمزور ہوگئی:شیرافضل مروت

 بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر جلسے کیلئے  مہم نہیں چلائوں گا‘خود کو تھوپنے والا شخص نہیں
اسلام آباد(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے  مجھے پارٹی سے نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی مسلسل کمزور ہوئی ہے، پی ٹی آئی مقبول ترین پارٹی ہے مگر غلط فیصلوں سے غیرمقبول ہورہی ہے، 5 اگست کا جلسہ بھی غلط فیصلوں کی وجہ سے ہی ناکام ہوا۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جلسے کی کال دی گئی لیکن کوئی مہم نہیں چلائی گئی، عام عوام کو پیغام نہیں دیا گیا کہ جلسے میں ان کی شرکت کیوں ضروری ہے۔شیرافضل مروت نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو جلسے کی ذمہ داری دی گئی لیکن پھر بھی مہم نہیں چلائی گئی۔سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر جلسے کیلئے کوئی مہم نہیں چلائوں گا، بانی نے خود ملاقات کیلئے طلب کیا تو جائوں گا، خود کو تھوپنے والا شخص نہیں