اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے سلمان اکرم راجہ کا میرے خلاف بیان افسوسناک ہے، ان کے ساتھ کام کیلئے رضامند تھا لیکن وہ نہ میرے باس ہیں نہ ہی ان کے پاس مجھے قابو کرنے کا اختیار ہے۔ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ان کے باس بانی پی ٹی آئی اور بیرسٹر گوہر ہیں اور وہ انہیں ہی جوابدہ ہیں، کوئی دوسرا فرد یہ حیثیت نہیں رکھتا۔۔انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی صرف احتجاج کے ذریعے ہی باہرآئیں گے، آئندہ احتجاج حتمی اور آخری ہوگا۔