شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا: عمیرنیازی

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) پی ٹی آئی  رہنما بیرسٹرعمیر نیازی نے کہا ہے  شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ نہ توسلمان راجہ نے کیا اورنہ بیرسٹرگوہرنے بلکہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا۔ ایک انٹرویو میں  بیرسٹرعمیرنیازی نے کہا  پارلیمانی پارٹی کے حالیہ اجلاس میں شیرافضل مروت کی واپسی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔