کوہستان مالیاتی سکینڈل: 4 ملزم پلی بارگین کے تحت رقم واپس دینے پر تیار

سکینڈل میں 40 ارب  نکالے گئے، ترقیاتی سکیمیں گرائونڈ پر موجود نہیں: نیب ذرائع
پشاور(آئی این پی )کوہستان مالیاتی اسکینڈل  میں نامزد 4 ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں دائر کر دیں۔نیب ذرائع کے مطابق کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد چار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں احتساب عدالت میں دائر کی ہیں۔ درخواستیں دینے والوں میں سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک قیصر اور تین بے نامی دار  شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی داروں میں قیصر کی اہلیہ اور 2 دیگر ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان نیب کے ساتھ پلی بارگین  کیلئے  تیار ہیں۔۔نیب کا کہنا ہے کہ  ملزم قیصر اپرکوہستان اسکینڈل کے مرکزی ملزمان میں شامل ہے۔ کوہستان اسکینڈل میں ترقیاتی اسکیموں کے نام پر 40 ارب روپے نکالے گئے ہیں۔ ترقیاتی اسکیمیں گرائونڈ پر موجود نہیں