احتساب عدالت نے ملزم سرن زیب کی پلی بارگین کی توثیق کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا
پشاور(آئی این پی)کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں گرفتار ایک اور ملزم کی پلی بارگین منظور کر لی گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ملزم سرن زیب کی پلی بارگین کی توثیق کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔فیصلے کے مطابق ملزم سرن زیب قاضی کوٹ مانسہرہ کا رہائشی ہے اور نیب کے مطابق وہ کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملوث تھا۔ کوہستان اسکینڈل میں ملزم کے نام 3 کروڑ 80 لاکھ پچاس ہزار روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔