پشاور(آ ئی این پی ) کوہستان مالی اسکینڈل کے ملزم نے ایک بار پھر نیب کو پلی بارگین کی درخواست دے دی۔ذرائع کے مطابق کوہستان کرپشن اسکینڈل کے ملزم محمد ایوب نے نیب کو 3 ارب 45 کروڑ روپیکی پلی بارگین کی درخواست دی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ملزم 3 قسطوں پر نیب کو رقم ادا کرنے پر تیار ہے جب کہ ملزم نے اس سے قبل کم رقم پر بارگین کی درخواست دی تھی۔