پشاور (آئی این پی )کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال نے 14 ارب پلی بارگین کی درخواست دے دی۔نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے نیب تفتیشی افسر کو درخواست دی، چیئرمین نیب سے منظوری کے بعد درخواست دوبارہ عدالت میں دائر کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں بطور ہیڈ کلرک اربوں روپے کا غبن کیا ، ترقیاتی اسکیمیں گرائو نڈ پر موجود نہیں اور پیسے نکالے گئے ہیں۔نیب کے مطابق ملزم نے اپنے نام، اہلیہ اور دیگر رشتہ داروں کے نام اثاثے بنائے ہیں