راولپنڈی( آن لائن ) پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان آٹھویں مشترکہ فوجی مشق دوڑباVIII 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہنے کے بعد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشترکہ مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں دونوں ممالک کے دستوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تعاون کو مزید بہتر بنانا تھا۔ مشق کے دوران ڈرون وارفیئر، شہری علاقوں میں لڑائی اور آئی ای ڈیز کے خلاف حکمت عملی پر خصوصی فوکس کیا گیا۔