پاکستان اور عمان سمیت دیگر ممالک کے مبصرین بھی اس مشق میں شامل ہیں
بیجنگ/ اسلام آ باد(یواین پی)چین، ایران اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ مشق سیکیورٹی بیلٹ 2025 کا آغاز ہوا۔پیر کے روز چینی میڈیانے بتا یا کہ نو سے تیرہ مارچ تک ایران کی چابہار بندرگاہ کے قریب ہونے والی اس مشق میں بنیادی طور پر بحری اہداف کو نشانہ بنانے، اسپاٹ چیک،گرفتاریوں، نقصانات پر قابو پانے اور مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو جیسی مشقیں ہو رہی ہیں۔جنوبی افریقہ،پاکستان اور عمان سمیت دیگر ممالک کے مبصرین بھی اس مشق میں شامل ہیں۔