سینئر عسکری فوجی حکام کی افتتاحی تقریب میں شرکت‘ مشق دفاعی شراکت داری کی مضبوط روایت کا تسلسل ہے:آئی ایس پی آر
راولپنڈی (آن لائن) پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ فوجی مشق وارئیر-IX کا آغاز ہوگیا، یہ مشق پاک چین سالانہ انسدادِ دہشت گردی تعاون کا نواں ایڈیشن ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کی مضبوط روایت کا تسلسل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا آغاز یکم دسمبر 2025 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا، جہاں دونوں ممالک کے سینئر عسکری فوجی حکام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، منگلا کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، چین کی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل بیان شیاؤمِنگ تقریب میں موجود تھے، اس سال وارئیر-IX کا بنیادی فوکس کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز ہیں،