راولپنڈی (آئی این پی )پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشق ہرِما مارخور-IV کا چوتھا ایڈیشن نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر(این سی ٹی سی)، پبی میں اختتام پذیر ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق7 اکتوبر 2026 کو شروع ہونے والی دو ہفتوں پر مشتمل اس مشق میں انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تجربات کے تبادلے، آپریشنل مشقوں اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے اور بہترین عملی تجربات کے تبادلے کے ذریعے جنگی مہارتوں میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ اس مشق نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں باہمی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔