جے یو آئی 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد مظاہرہ کرے گی

اسلام آباد (آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی صیہونی قوتوں کے ہاتھوں جو بیت رہی ہے وہ تاریخ کے صفحات پر سیاہ دھبوں کے سوا کچھ نہیں، اسرائیل نے امن معاہدہ توڑ کر غزہ پر شب خون مارا ہے، عدالتوں کی سنی جارہی ہے نہ قانون کا احترام ہورہا ہے،انسانی حقوق کے علمبردارامریکا اوریورپ صیہونیت کا ساتھ دے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس اور فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین جل رہا ہے، بچے تڑپ رہے ہیں اور حکمران خاموش ہیں، امت مسلمہ کا ہر فرد بیدار ہو اور اپنی آواز بلند کرکے حکمرانوں کو جھنجھوڑے