غزہ میں 2 سال سے جاری جنگ کے بعد بھی بارودی مواد انسانی جانوں کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے
غزہ شہر کے میئر یحییٰ السراج نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے عاید کردہ پابندیوں کے سبب علاقے میں ہیوی مشینری کی رسائی محدود ہے، جس کی وجہ سے ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔میئر السراج کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے کم از کم 250 مختلف اقسام کی بھاری گاڑیاں اور 1 ہزار ٹن سیمنٹ کی ضرورت ہے تاکہ پانی کی فراہمی اور نکاس کا انتظام کیا جا سکے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، صرف 6 بھاری مشینری والی گاڑیاں غزہ پہنچ پائی ہیں جنہیں اسرائیلی یرغمالیوں کی تلاش کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ قریب 9 ہزار فلسطینی ابھی بھی ملبے تلے دفن ہیں۔ان لوگوں کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، مگر ابھی تک امدادی سرگرمیاں ترجیحات میں شامل نہیں ہو سکی ہیں، جس سے انسانی بحران مزید گہرا ہو رہا ہے۔