بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے رہائش گاہ پر آمد

بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے رہائش گاہ پر آمد

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال اور موجودہ حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو بھی موجود تھے، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود اور مفتی ابرار شریک تھے۔