بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات آج ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات آج ہوگی۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات آج متوقع ہے۔

 ذرائع کے مطابق، مولانا فضل الرحمان مدارس رجسٹریشن بل پر صدر پاکستان کے دستخط نہ کرنے پر نالاں ہیں۔ اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کو مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دیں گے۔قبل ازیں دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہو چکا تھا جس میں اس معاملے پر ابتدائی گفتگو کی گئی تھی۔ اس ملاقات کا مقصد مدارس کے نظام کی رجسٹریشن سے متعلق اہم امور پر بات چیت اور دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔