بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، دریائے کنہار کا رخ موڑنے کا منصوبہ مکمل

بالا کوٹ (خصوصی رپورٹ )پاکستان کے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر دریا کا رخ موڑنے اور بہا کو روکنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد ڈیم کی تعمیر کے اہم مرحلے کا آغاز ہو جائے گا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ منصوبہ چین کے گیزوبا گروپ کی مدد سے صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے کنہار پر شروع کیا گیا تھا جو خطے میں زیرِ تعمیر ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کا سب سے بڑا پروگرام ہے،300 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے ساتھ یہ منصوبہ تقریباایک اعشاریہ 14ارب کلو واٹ سالانہ بجلی پیدا کرے گا، جس سے تقریبا  ایک اعشاریہ 8 ملین افراد کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔