سرگودھا(خصوصی رپورٹ )میرج اینڈ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر دولہا سمیت 25 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، بتایاجاتا ہے کہ اقبا ل کالونی میں نعمان کی شادی کے موقع پر شرکاء ساؤنڈ سسٹم چلا کر ہلڑ بازی اور شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،جس پر دولہا اور شرکاء کی دوڑیں لگ گئیں، اربن ایریا پولیس نے نعمان سمیت7 نامزد 18 نامعلوم افراد کیخلاف شادی اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔