جنگلی پرندوں کی غیرقانونی خرید وفروخت ،5ملزموں کا چالان

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ جنگلی حیات و ماہی پر وری نیجنگلی چڑیوں کی فروخت کرنیوالے اور ناجائز قبضہ تیتر کرنیوالے 5ملزموں کا وائلڈلا ئف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ 3چڑی فروشوں کیخلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کر ا دی گئی۔گزشتہ دنوں پاڑہ ہرن کے شکار میں ملوث پائے گئے 4میں سے 2شکاریوں کو عدالت نے مجموعی طور پر ایک لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ کیا۔ملزمان کے غیرقانونی قبضہ سے بر آمدہ 80جنگلی چڑیاں بھی سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔ راولپنڈی ،ڈی جی خان ریجن میں کارروائیاں کی گئیں۔