جنگلی پرندوں کے 7غیر قانونی شکاری گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)ضلع گوجرانوالہ ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور قصور سے معصوم جنگلی پرندوں کے غیرقانونی شکار کی پاداش میں 7شکاریوں کو گرفتار کرکے انہیں 77ہزار روپے جرمانہ کیا۔ وائلڈلائف سٹاف گوجرانوالہ نے جنگلی پرندوں کے 2غیرقانونی شکاریوں کو گرفتارکرکے انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا ،عدالت نے دونوں ملزموں کو 20ہزار روپے جرمانہ کرکے کیس نمٹادیا۔ دو مختلف کارروائیوں میں وائلڈلائف سٹاف فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ نے جنگلی پرندوں کے 2غیرقانونی شکاریوں کو گرفتار کرکے مبلغ 37ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا۔