24گھنٹوں میں 278 حادثات ،333 زخمی

حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے
لاہور(کرائم رپورٹر)24گھنٹوں کے دوران 278 ٹریفک حادثات  رپورٹ ہوئے، ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 333 افراد زخمی ہوئے،133 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،200 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی،حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے،