چکن 14روپے کلو سستا، سبزیاں مہنگی

ٹماٹر 400، آلو 120، لہسن چائنہ 500، ادرک 600روپے کلو دستیاب، فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ 
لاہور (کامرس رپورٹر سے)مہنگی سبزیاں سستی نہیں ہورہیں ، ٹماٹر کے نرخ 400 روپے ہیں۔ فارمی انڈے بھی 331 روپے درجن ہوگئے، تاہم برائلر گوشت 14 روپے کلو سستا ہو گیا۔ٹماٹر کے سرکاری نرخ 185 روپے کلو مقرر کئے گئے لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر من مانے نرخ پر ہی فروخت ہو رہا ہے ،مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 350 سے 400 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،ٹماٹر درجہ دوم مکس 250 روپے کلو تک دستیاب ہے جبکہ آلو کا سرکاری نرخ بدستور 90روپے کلو مقرر ہوا لیکن مارکیٹ میں آلو 120 روپے کلو فروخت ہو رہا،پیاز کا سرکاری نرخ پانچ روپے اضافے سے 105 جبکہ مارکیٹ میں پیاز 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ410 ،مارکیٹ میں لہسن 500 روپے، ادرک چائنہ نرخ 515روپے کلواور مارکیٹ میں ادرک 600روپے کلو تک ہے،سبز مرچ 140،پھول گوبھی100 روپے کلو ہے ،بھنڈی 160 اور شملہ مرچ 350 روپے کلو فروخت ہو رہی ،ساگ اور پالک 60روپے کلو ہے ،مارکیٹ میں برائلر گوشت کینرخ میں 14 روپے کلو کمی ہو گئی ،برائلر گوشت کا نرخ 439روپے کلو مقرر ہوا، تاہم فارمی انڈے نرخ دو روپے اضافے سے 331 روپے فی درجن مقرر ہیں۔