ٹیچر یونین کا 4نومبر کو ریلی ،دھرنے کااعلان

ناصر باغ سے سول سیکرٹریٹ تک پرامن احتجاجی ریلی نکالیں گے :رانا انوار الحق
لاہور(خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر رانا انوار الحق، ملک امام دین،یاسین وڑائچ، رانا لیاقت، سعید نامدار، زاہد رفیق، امتیاز طاہر، چودھری محمد علی، میاں ارشد، عباس بیگ، ملک سجاد رانا خالد، مرزا طارق ،غفار اعوان طاہر اسلام، مصطفی وٹو و دیگر نے کہا ہے کہ 4 نومبر تک پنجاب حکومت نے پنشن وگریجوایٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی کے ظالمانہ نوٹیفکیشنز واپس نہ لئے تو پنجاب بھر کے ملازمین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیراہتمام ناصر باغ سے سول سیکرٹریٹ تک پرامن احتجاجی ریلی نکالیں گے اور تاتسلیم مطالبات دھرنا دیں گے۔