پھولنگر میں نیاٹول پلازہ :جے یو آئی کااحتجاجی ریلی کااعلان

پتوکی (خصوصی رپورٹ)جمعیت علما اسلام(ف) نیپھولنگر میں نیا ٹول پلازہ بننے پر 10اپریل کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیاہے،تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء￿  اسلام ف پتوکی کے ضلعی صدر مفتی سفیان معاویہ نے اپنے ساتھیوں مولانا مطلوب الحسن ہمایوں امیر جمعیت علمااسلام تحصیل پتوکی حافظ شہزاد بشیر بھٹی سینئر نائب امیر جمعی? علماء￿  اسلام ضلع قصور کے ہمراہ پریس کلب حبیب آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پتوکی میں پہلے ہی دو ٹول پلازے ہیں اب پھول نگرملتان روڈ پر ایک اور ٹال پلازہ بنا دیا گیا ہے جس سے تحصیل چونیاں تحصیل پتوکی پھول نگر حبیب آباد سراے مغل جمبر کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، علاقہ مکینوں کو ہائی وے موٹروے پر دو دفعہ ٹال پلازہ دینا پڑتا ہے اور ٹریفک جام ہونے سے بھی مسافروں کو شدید کوفت کا سامنا ہے ،ضلعی صدر مفتی سفیان معاویہ نیکہاکہ مقامی سیاسی رہنما ہوش کے ناخن لے کر عوام سے کئے گئے وعدوں پر پورا اتریں، جمعیت علما اسلام ف 10اپریل کو پھولنگر میں ٹال پلازہ بننے کے خلاف احتجاجی ریلی نکال رہی ہے ،تحصیل پتوکی کی عوام اس ریلی میں بھرپور شرکت کریں اور ٹال پلازہ کو بند کروانے میں اپنا کردارا ادا کریں۔