ایپکا ، آگیکا کا 14اکتوبر کو دھرنے کااعلان

لاہور (خصوصی رپورٹ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)، پاکستان ملی لیبر فیڈریشن، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) نے مطالبات کے حصول کے لیے14 اکتوبر کو لاہور میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، جس کے خلاف اب متحد ہو کر آواز بلند کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا جبران اور خالد جاوید سنگھیڑا نے کہا کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی نجکاری تعلیم دشمن پالیسی ہے۔