لاہور (خصوصی رپورٹ)پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ ہاؤسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ کی زیرِ صدارت کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے تمام ذیلی اداروں کے امور اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، صاف پانی اتھارٹی، واسا اور ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویڑن ہے کہ صوبے میں ہر بے گھر شخص کو اپنی چھت فراہم کی جائے۔بیرسٹر سلطان باجوہ کے مطابق گزشتہ 10 ماہ میں ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضہ جات دیے گئے ہیں۔ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے جبکہ 19 اضلاع میں ریکارڈ مدت میں واسا ایجنسیاں فعال کی جا چکی ہیں۔