اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد یوسف کاہلوں نے سرکاری سکولوں میں با ئونڈری والز کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا، انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول 52/2 ایل، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 52/2 ایل اور گورنمنٹ ہائی سکول 2/1 ایل میں جاری با ئونڈری والز کی تعمیر کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سی ای او ایجوکیشن نے تعمیراتی کاموں کے معیار، رفتار اور شفافیت کو چیک کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں اور حکومتی معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔