ڈاکٹر عثمان انور ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم

 انتظامی امور کی موثر انجام دہی اور ترقیاتی پراجیکٹس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کریں۔آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، سی سی پی او لاہور، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، تمام شعبوں و فیلڈ یونٹس کے سربراہان، ڈی آئی جی اور اے آئی جیز سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اجلاس میں انتظامی و پالیسی امور اور قوانین میں ترامیم کے معاملات زیر غور آئے۔پولیس اصلاحات، پبلک سیفٹی، کمپلینٹس اور بھرتیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انویسٹی گیشن اور پروموشن رولز میں مجوزہ ترامیم، پولیس سٹیشنز و چیک پوسٹوں کے قیام  اور اپ گریڈیشن پر بھی روشنی ڈالی گئی۔مختلف یونٹس سربراہان نے ایجنڈے اور زیر بحث امور کے بارے ٹھوس تجاویز اور مشاہدات پیش کئے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران  انتظامی امور کی موثر انجام دہی اور ترقیاتی پراجیکٹس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کریں۔آئی جی پنجاب نے اجلاس میں زیر بحث آنے والی تجاویز اپ گریڈ کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دیا اور انھوں نے ہدایت کی کہ اہم پالیسی امور پر فیصلہ سازی کیلئے پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جائے۔