لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آرھتوں سے لوہا چوری کرنے والا تین رکنی متحرک ڈکیت و چور گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آرھتوں سے لوہا چوری کرنے والا تین رکنی متحرک ڈکیت و چور گینگ کو گرفتار کرلیاملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ نقد رقم اور 80 کلو سکریپ لوہا برآمد کرلیا گیا ملزمان ملکر مختلف آڑھتوں سے لوہا چوری کرتے اور رفو چکر ہو جاتے تھے دوران واردات ریکارڈ یافتہ ملزمان اسلحہ کا استعمال کرتے تھے گرفتار ملزمان میں ہارون،زبیر اور عبداللہ شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ایس پی سٹی نے مصری شاہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے